پنجاب یونیورسٹی میں غنڈہ گردی بہت ہوچکی، فساد پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ طلبہ میں تصادم کی تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی ۔
ترجمان پنجاب حکومت کی جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ روز ثقافتی شو کے انعقاد پر چڑھائی سے دو گروپوں میں تصادم سے کئی طلبا و طالبات زخمی ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی عمل جزوی طور پر جاری ہے،جبکہ پولیس اہلکار مختلف ڈپارٹمنٹس کے باہر موجودہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں گذشتہ روز دو گروپوں کے درمیان تصادم کےبعدآج جزوی طور پر پڑھائی کا عمل جاری ہے تاہم صورتحال کشیدہ ہے ، یونیورسٹی میں آج ہونے ہونیوالی تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں گذشتہ روز دو طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا ، تصادم اور ہنگامہ برپا رہااور متعدد طلباء زخمی ہوئے اور گرفتاریاں بھی کی گئیں۔ آج صبح فضا میں کل کے ناخوشگوار واقعے کے اثرات اورکشید گی برقرار ہے ۔ توڑ پھوڑ اور بکھری اینٹوں کی شکل میں تصادم کے نشان بھی موجود ہیں، طلباء طالبات نے بہتر پڑھائی کے لیے امن و امان کا ماحول ناگزیر قرار دیاہے۔ ترجمان پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ بہت ہوچکا، یونیورسٹی میں کسی کو غنڈہ گردی نہیں کرنے دینگے،پرتشدد واقعے اور اس کے عوامل کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کی جائیگی۔ پنجاب یونیورسٹی میں کشید ہ صورتحال کے پیش نظر آج ہونیوالی تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں ،جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقےسے نمٹنے کیلئے مختلف ڈپارٹمنٹس اور ہاسٹلز کےباہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔