اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مزید کیسزکی تفصیلات سامنےآئیں گی توآپ کی نیندیں اڑجائیں گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پرشدید تحفظات کا اظہار کیا شریف خاندان اور آصف زرداری نےمنی لانڈرنگ کی، ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حسن،حسین نواز اور اسحاق ڈارعدالتوں کاسامنا نہیں کررہے، حمزہ شہبازکے 98 فیصداثاثہ جات ٹی ٹی پرمنحصر ہیں جب کہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہی دہشتگردی پر قابو پانے کی کسوٹی ہےہم جلد دہشتگردی سےمکمل نجات پالیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیل مل کی بحالی کاپلان لارہےہیں جب کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے 5 تک کی نوکری کیلیے دیا گیا کوٹا ختم کیا جارہا ہے اس کی بجائے قرعہ اندازی کی جائے گی،پاکستان پینل کوڈمیں ترمیم لائی جارہی ہےتاکہ ہم اپنے ڈاکو چوردوسرےملکوں سےواپس لائیں، ہمارےقانون میں سزائےموت کےباعث بہت سےملک ہمارےقیدی واپس نہیں کرتے۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ این ٹی ایس سے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایا ت آئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ کام دیاگیا ہے کہ ان شکایات کو دیکھا جائے، فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مزید کیسزکی تفصیلات سامنےآئیں گی توآپ کی نیندیں اڑجائیں گی، ابھی ان لی بہت کی کرپشن چھپی ہوئی ہے۔