اسلام آباد: سیکٹر ایچ نائن میں واقع سستے بازار میں لگی آگ سے کئی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ فائربریگیڈ کاعملہکئی گھنٹوں سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔
Burning in Islamabad’s cheapest market, many shops burnt to ash
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے آگ لگائی گئی تھی جس نے تیز ہوا کے باعث وہاں لگے پرانے کپڑوں کے اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہ پاسکے اور آگ بازار کے بیشتر حصے میں پھیل چکی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم صورت حال پر قابو پانے کے لیے 12 گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں، اس کے علاوہ پانی کے ٹینکرز بھی موجود ہیں۔ دوسری جانب سستا بازار کے تاجروں کا کا کہنا ہے فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی۔