counter easy hit

آزاد کشمیر اسمبلی کے اراکین نے اپنے ضمیرون کا سودا کیا ہے: ڈاکٹر مسفر حسن

Misfar

Misfar

برنلے: کشمیر کونسل کے حالیہ انتخابات میں ہوئی ہاوس ٹریڈنگ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں ۔ ووٹوں کی خریدو فروخت میں کڑوڑوں روپے لین دین کی تحقیقات کی فوری تحقیقات کرکے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے آزاد کشمیر میں انتحابات ایک ڈھونگ بن کر رہ گئے ہیں صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ ۔

لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے کشمیر کونسل کے انتخابات میں جس طرح کھلے عام آزاد کشمیر اسمبلی کے اراکین نے اپنے ضمیرون کا سودا کیا ہے اس سے ساری قوم کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ہر خاص و عام کی زبان پرہے کہ ایک ووٹ دوکڑوڑ پیٹی فروخت ہوا۔ جبکہ اسمبلی میں آپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے بھی ان افواہوں کی تصدیق کی ہے ان حالات میں لبریشن لیگ برطانیہ چیرمین کشمیر کونسل جناب میاں نواز شریف سے اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ ان انتخابات کو فوری طور پر کالعدم کرار دے کر نو انتخابی عمل شفاف انداز میں کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر ہونے والا انتحابی عمل ایک مزاق بن کر رہ گیا ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی کھلی مداحلت کے باعث آزاد کشمیر کے عوام کو آزادی سے اپنے نمائندے منتحب کرنے کا اختیار حاصل نہیں رہاجبکہ وفاقی حکومت کے فنڈز کا استعمال اور بنجاب حکومت کی انتظامیہ کی مہاجرین کی نشستوں پر کھلم کھلا مداخلت کی وجہ سے انتخابی عمل بھی ایک ڈھکوسائن کر رہ گئے ہیں جس سے جموں کشمیر کے عوام مایوس اور یہ دل ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 25 سالوں کی لازوال قربانیوں کے باجود حامیوں کے باعث اپنی اپنی آزادی کی منزل دور دور تک دکھائی نہیں دیتی ۔ اور حکومت پاکستان کا یہ کہنا ہے کہ وہ کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد کر رہا ہے یہ حالات اس پالیسی کا سنجیدگی سے جائزہ نہ لیا گیا تو حالات زمہ داری پاکستان کے زمہ داروں کی ہوگی۔