افغانستان :بچوں میں تعلیم عام کرنے اورکتب بینی کا شعور بیدار کرنے کے لئے کابل میں ایک ایسی بس متعارف کروائی گئی ہے جس میں بچوں کی پسندیدہ کتابیں رکھی گئی ہیں ۔اس بس میں کرسیوں اور میزکا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں بیٹھ کر بچے کتب بینی کرتے ہیں۔اس بس کو متعارف کروانے والی خاتون فریشتہ کریم کے مطابق اس لائبریری بس سے تین سو بچے مستفید ہو رہے ہیں جو روزانہ اس بس میں آکر کتابیں پڑھتے اور علم حاصل کرتے ہیں۔ افغانستان میں اس وقت شرح خواندگی 36فیصد ہے اور اس نئی کاوش کو افغناستان میں شرح خواندگی میں اضافے کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔