counter easy hit

امریکا زوردار دھماکوں سے پھر گونج اٹھا

نیویارک: امریکا کے سب سے بڑے بس ٹرمینل پر دھماکا

BUS, TERMINAL, ATTACKED, IN, NEW YORK, SEVERAL, INJURED

BUS, TERMINAL, ATTACKED, IN, NEW YORK, SEVERAL, INJURED

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نیو یارک کے اہم ترین علاقے مین ہیٹن میں بس ٹرمینل کے قریب دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مین ہیٹن میں ہونے والا دھماکا بس ٹرمینل پورٹ اتھارٹی میں ہوا۔ میڈیا کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر پائپ بم دھماکا ہے، دھماکے کے بعد ٹرمینل پر بھگڈر مچ گئی اور چند افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کے بعد ٹرمینل کی تین لائنز اے، سی اور ای کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

نیو یارک پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مین ہیٹن بس ٹرمینل کا شمار امریکا کے سب سے بڑے بس ٹرمینل میں ہوتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس ٹرمینل سے سالانہ ساڑھے 6 کروڑ افراد سفر کرتے ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website