اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزارت خارجہ میں تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے کاروباری وفد نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ پہنچنے پر سیکرٹری خارجہ نے وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے وزیراعظم کے انگیج افریقہ اقدام اور براعظم افریقہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کے انکے ویژن پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان افریقہ کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔ انھوں نے حکومت پاکستان کے تنزانیہ کے ساتھ عملی تعاون کے عہد کا اعادہ بھی کیا۔
FS Sohail Mahmood received business delegation from #Tanzania. Highlighted “Engage Africa” initiative and PM’s vision to deepen cooperation with #Africa. Reaffirmed resolve to strength Flag of Pakistan Tanzania ties across the broad spectrum.
You must be logged in to post a comment Login