کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مثبت انداز میں کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں معمولات زندگی بحال ہوگیا ہے اور کاروباری مراکز بھی کھل گئے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی رہی تاہم آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے اور کاروبار کا آغاز اچھے انداز میں ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ابتدائی طور پر200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس 41 ہزار 400 کی سطح عبور کرگیا ہے۔