ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اُردو )محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم کی کاروائی ، غیر معیاری کشمیر گھی تیار کرنے پر گھی ملز اور ناقص و مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والے متعد ددوکانداروں کے خلاف مقدمات درج ،ہزاروں روپے جرمانہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدائیت پر محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کی زیر نگرانی محکمہ صحت کی ٹیم نے گھی اور مختلف اشیاء کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کے لیے گورنمنٹ پبلک انالسٹ لیبارٹری لاہور کو بھجوائے جس کی رپورٹ کی روشنی میں یونائیٹڈ گھی ملز نشاط آباد فیصل آباد کی انتظامیہ کے خلاف غیر معیاری کشمیرگھی بنانے اور فروخت کرنے ننکانہ صاحب کے رضوان (کشمیر گھی ) ، ننکانہ صاحب کے یاسر (کشمیر گھی )،موڑکھندا کے طاہر بشیر ( کشمیرگھی)، منڈی فیض آباد کے دکاندار ملک جمیل( گولڈن گھی) ، موڑکھنڈا کے غلام رسول شیخ (روح افزا )، موڑکھنڈا کے ناصر جوئیہ پنسار سٹور (شربت بنفشہ) ،منڈی فیض آباد کے کرامت (بسکٹ ) کے خلاف متعلقہ تھانوں میں پیور فوڈ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرادئیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر ریاض احمد ، تحصیل سینٹری انسپکٹر حاجی ذولفقار احمد ،سینٹری انسپکٹرز مشتاق احمد ،سلیم منظور ،وقار عظیم ،محمد وسیم ،،پرویز احمد اور مبشر پر مشتمل محکمہ ہیلتھ کی خصوصی ٹیم نے مختلف علاقوں میںکاروائی کے دوران مضر صحت ،ناقص اور زائید المیعاد اشیاء فروخت کرنے والے 10 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ،ٹیم نے مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے 10 افراد کے چالان بھی کئے جبکہ مختلف دوکانوں سے کھانے پینے کی 20 اشیاء کے نمونہ جات حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے ،اسی ٹیم نے فروخت کے لئے جانے والے140 لٹر ناقص اور مضر صحت دودھ کو بھی تلف کر دیا دودھ کی سپلائی کے لئے استعما ل ہونے والے کیمیکل والے ڈرم بھی ضائع کر دیئے