counter easy hit

بزنس مین نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے انوکھا قدم اٹھا لیا ، خود کو کس چیز کے اندر چھپا لیا ؟

Businessman took a step to keep himself safe, what hid himself?

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں ایک بزنس مین کے متعلق مشہور ہوگیا کہ اس کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہوچکا ہے جس کا جواب دینے کے لیے ان صاحب نے ایک نہایت منفرد طریقہ اختیار کیا۔45 سالہ شینگ سیاؤ کے ذمہ کچھ کسانوں کی رقم تھی جب کچھ ملازمین اور رقم کا تقاضا کرنے والے کسانوں نے اکٹھے ہوکر سیاؤ کے پاس جانے کا منصوبہ بنایا تو اسے اس کی خبر ہوگئی اور اس نے اپنے بارے میں منفی تاثر کو زائل کرنے کے لیے ایک دلچسپ قدم اٹھایا۔ جب کہ لوگ اکٹھے ہوکر سیاؤ کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ اس نے اپنے اردگرد نوٹوں کی دیواریں بنارکھی ہیں اور خود ان کے درمیان بیٹھا ان کا انتظار کررہا ہے۔ان لوگوں کے پہنچنے پر سیاؤ نے کہا کہ دیکھو میرے ارد گرد میرے تحفظ کے لیے نوٹوں کی دیواریں ہیں اور کوئی یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ میرا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ اس کے بعد سیاؤ نے نوٹوں کی گڈیاں اٹھا اٹھا کر ملازموں اور کسانوں کی طرف پھینکنا شروع کردیں اور انھیں ان کی توقع سے بھی زیادہ دولت سے مالا مال کردیا۔ سیاؤ کی اس حکمت عملی کی وجہ سے کسان اور ملازمین خوش ہوگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website