عائشہ خان کی میجر عقبہ حدید کے ساتھ شادی ۔۔۔۔ مگر انکی جٹھانی دراصل کون ہیں؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانی والی عائشہ خان نے شوبز کو خیر باد کہتے ہوئے پاک فوج کے میجر عقبہ حدید سے شادی کر لی او ر یہ خبر
پاکستانیوں کے لیے ایک سرپرائز سے کم نہیں تھا۔ تاہم ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ میجر عقبہ حدید کون ہیں اور انکی فیملی کا تعلق کس سے ہے۔ ابھی تک میجر عقبہ حدید سے متعلق تو معلومات سامنے نہیں آسکیں تاہم عائشہ خان کی جٹھانی اور میجر عقبہ حدید کے بڑے بھائی کی اہیلہ کی تصویر سامنے آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ خان نے اپنی جٹھانی کے سالگرہ کے موقع پر تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دنیا بھر میں سب سے بہترین ’’جیٹھانی ۔۔۔ ‘‘ آپکو سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت روحانیہ … اللہ سبحانہ وتعالی کو آپ ہر ضرورت اور خواہش کو پورا کرے۔ آپ اپنی 1000 واٹ کی مسکراہٹ کے ساتھ ہر ایک کی زندگی روشن کر سکتی ہو۔ آپ ہمیشہ اپنی رحمدلی کے ساتھ لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی رہیں۔ ہم ہمیشہ ہمیشہ ایک دوسرے کی قوت کو برقرار رکھ سکتے ہیں ۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے …. ایک دوسرے کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنا ورژن بہترین بنا سکتے ہیں ‘‘۔ واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا ہے کہ وہ شادی کرنے جا رہی ہیں اور انہوں نے اپنے منگیتر کی تصویر بھی مداحوں سے شیئر کردی ہےعائشہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم
دونوں مداحوں کے پیار اور دعاؤں پر شکر گزار ہیں’۔عائشہ نے لکھا، ‘میں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کچھ عرصہ قبل کیا تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہوں’۔اگرچہ عائشہ نے اپنی شادی کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا تاہم معلومات کے مطابق سابق اداکارہ کا ولیمہ رواں ماہ 15 اپریل کو ہوگا اور یقیناً رخصتی اس سے ایک دو دن قبل ہی ہوگی۔عائشہ خان کے ہونے والے شوہر عقبہ حدید ملک پاک فوج کے حاضر سروس افسر ہیں۔مییجر عقبہ حدید ملک، برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 میں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔میجر عقبہ حدید کے والد بریگیڈیئر حدید ملک کا تعلق بھی پاکستان آرمی سے ہے۔واضح رہے کہ عائشہ خان نے 18 برس قبل یعنی 2000 میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس دوران انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔تاہم گذشتہ ماہ مارچ میں انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، لیکن اُس وقت انہوں نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔اور اب عائشہ نے اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا، ‘ہم چند سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور گذشتہ برس ہم نے منگنی کی’۔