اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں نندی پورپاورپراجیکٹ میں تاخیر کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی. بابر اعوان، پرویز اشرف، دیگرملزمان پرفردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان پر 24 اکتوبرکو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ جبکہ راجاپرویزاشرف کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔
عدالت نے راجاپرویز اشرف کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کردیا۔ریاج کیا نی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ریاض کیانی بزرگ ہیں،انھیں لانےکیلئےسہارا چاہیے ہوتا ہے۔ عدالت نے ملزم ریاض کیانی کوحاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے ۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نندی پور معاہدے کے لیے وزارت پانی و بجلی نے وزارت قانون سے رائے طلب کی جس نے رائے دینے میں دو سال لگا دیے۔ اس تاخیر کے باعث لاگت میں 27 ارب کا اضافہ ہوا اور تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمان نے جان بوجھ کر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ نیب کا مؤقف ہے کہ نامزد ملزمان کی غفلت کے باعث نندی پور منصوبے میں تاخیر ہوئی، جس کے باعث خزانے کو 27 ارب کا نقصان ہوا۔ احتساب عدالت میں کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔