counter easy hit

غیرملکی کمپنیوں کی نوکری کر کے وزیراعظم نے ملک سے غداری کی، نعیم الحق

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں میں نوکریاں کرنے والے وزیراعظم اور وزرا غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
By employing foreign companies, the Prime Minister treasoned with the country, Naeem ul Haq

By employing foreign companies, the Prime Minister treasoned with the country, Naeem ul Haq

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا نے دوسرے ممالک کے اقامے لے کر اور غیرملکی کمپنیوں میں ملازمتیں کرکے ملک سے غداری کی، عوامی عہدوں پر فائز افراد کی غیر ملکی ملازمت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس معاملے پر عدالت جاسکتے ہیں، کچھ وزراء نے پچھلے ماہ جون میں ہی اقامے کی تجدید کرائی ہے جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کوئی کام نہیں کر رہی اور وزیراعظم ہاؤس سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، سب وزرا سازشوں میں مصروف ہیں تاہم پی ٹی آئی  قوم کی دولت لوٹنے والوں سے حساب لے گی، پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر حکومت سے پائی پائی کا حساب لیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد پاناما کیس کا فیصلہ آجائے، کیونکہ اس کے بعد حکمران اختیارات کا غلط استعمال اور کرپشن کرنے کی جرات نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کسی نہ کسی طرح پاناما فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website