راولپنڈی(ویب ڈیسک ) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ڈالر گرل کے نام سے مشہور مشہور ماڈل ایان علی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے عدالتی حکم کو چیلنج کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،ڈیوٹی جج راجہ غضنفرعلی نے کیس کی سماعت کی،
وکیل ایان علی نے ماڈل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کردیئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے اپنی بیماری کابتایا اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا لیکن پھر بھی وارنٹ جاری کردیئے،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کسٹم حکام کو نوٹس جاری کردیئے ۔ماڈل ایان علی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرزنے ایان علی کوسفرکرنے سے منع کیاہے، آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکی جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ملزمہ پاکستان آناچاہتی ہے،عدالت نے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے اور ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 8 دسمبرتک ملتوی کردی۔