لاہور(ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پروٹوکول دینے پر ڈی پی اومیانوالی کی کلاس لے لی۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں سے ایک جیسا سلوک کیا جائے، کسی کو کسی پر کوئی اہمیت نہ دی جائے، ہم بھی عام مخلوق ہیں، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی آج پروٹوکول دینے پر ڈی پی اومیانوالی پر برہم ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ ہمیں پروٹوکول نہ دیا جائے۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ کسی میں فرق نہیں ہونا چاہیے۔حکومتی نمائندے کوئی آسمانی مخلوق نہیں ہیں۔ سب سے یکساں سلوک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وی آئی پی کلچر کے سخت خلاف ہے۔ہماری حکومت دوسروں سے اسی چیز پر مختلف ہے کہ ہم کہتے ہیں عام شہریوں کو بھی عزت دی جائے۔انہوں نے ڈی پی او کوپروٹوکول کیلئے آئندہ روڈ بلاک نہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔