پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ صوبائی اسمبلی کی رکن عائشہ بانو نے اصلاحاتی کمیٹی کی ممبر نامزد ہونے کے بعد باضابطہ طورپر کام شروع کردیاہے اور ان کی یہ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیںتاہم ابتدائی طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جیل کے اندر کیمرہ کیسے پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے عائشہ بانو نے سیشن جج ارشاد احمد سے ملاقات کی اور پھر ان کے ہمراہ سینٹرل جیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران عائشہ بانو خواتین قیدیوں سے ملیں اور ان کے مسائل معلوم کیے ۔ اس دورے کے دوران عائشہ بانو نے خواتین قیدیوں کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل یقین دہانی کرائی۔