بھارتی قید سے رہائی پانے والے دونوں طالب علم پاکستانی حکام کے حوالے
بچے غلطی سے سرحد کی دوسری جانب چلے گئے تھے جن کی انہیں بہت بڑی سزا ملی،اہل خانہ فوٹو:ٹوئٹر
لاہور: بھارت نے اڑی واقعے میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کئے گئے دونوں بے گناہ پاکستانی نوجوانوں کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالےکردیا ہے۔
یس نیوز کے مطابق بھارتی حکام نے غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے دو پاکستانی نوجوان طالب علم احسن خورشید اور فیصل اعوان کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ اس موقع پر دونوں نوجوانوں کے رشتے دار بھی موجود تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اڑی حملے میں گرفتار دونوں پاکستانی نوجوان رہا