لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروا ئی دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قرار دا کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غریب عواام کو مستحکم کرنے کے لیے ایکپروگرام شروع کیا گیا، لیکن اس پروگرام کا مقصد عوام کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچنانا تھا اسی لیے اسکا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رکھا گیا۔ اس پروگرام کا نام ایسا ہونا چاہیئے جو ساری سیاسی جماعتوں کو منظور ہو اور اس پر کسی کو بھی اختلاف نہ ہو، قرارد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کر کے پاکستان انکم پروگرام رکھا جائے جس سے یہ تاثر جائے کہ یہ واقعی غریب عوام کو مستحکم کرنے کا پروگرام ہے۔ دوسری جانب ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی حناء پرویز بٹ نے بھی پنجاباسمبلی میں ایک قرار داد جمع کروائی جس کا متن کچھ یوں تھا کہ حکومت نے بسنت کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے وب ہ دانشمندانہ نہیں ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان 2005ء میں بسنت پر مکمل طور پر پابندی عائد کر چکی ہے جبکہ سابق حکومت نے 2009 نے پتنگ ازی کے ھوالے سے ایک قانون پاس کر چکی ہے۔ پنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ حکومت کو چاہیئے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔