counter easy hit

دو سینیٹرز کی کمی سے فوجی عدالتوں کی ترمیم منظور نہیں ہوئی

سینیٹ میں دو ارکان کی کمی کے باعث فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ترمیم منظور نہ ہو سکی۔قانون سازی کے لیے سینٹ میں کورم کو بنیاد بنا کر اجلاس منگل تک ملتوی کیا گیاتھا۔

By the lack of two senators amendment was not approved of military courts

By the lack of two senators amendment was not approved of military courts

ایوان بالا سینیٹ میں کل ممبران کی تعداد 104ہے۔دوتہائی اکثریت کے لیے 69افراد کی ضرورت ہوتی ہے ۔اجلاس کے دن ایوان میں 72سینٹرز نے باقاعدہ حاضری لگائی لیکن اٹھائیسویں ترمیم کی منظوری کے وقت صرف67ممبران موجود پائے گئے ۔ 26سینٹرز تھے غیر حاضر تھےاور 6سینٹرز چھٹی پر تھے۔ یوں اہم ترین قومی معاملے پر صرف دو سینٹرز کی کمی کے باعث قانون سازی چھ دن کے لیے موخر ہو گئی ۔ حاضری لگا کر چلے جانے والے 5 سینٹرزکے بارے میں تو معلوم نہ ہو سکا لیکن اس اہم ترین موقع پر حکومت کے اتحادی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدلغفور حیدری، جماعت اسلامی کے سربراہ سینٹر سراج الحق وفاقی وزیر کامران مائیکل، میر اسرار اللہ زہری، سردار ذولفقار کھوسہ، سینٹر فروغ نسیم، نسرین جلیل اور تنویر الحق تھانوی سمیت کل 26ممبران بغیر چھٹی لیے ایوان سے غیر حا ضر تھے۔

فاٹا سے سینیٹرتاج آفریدی اور مولانا حمد اللہ سمیت چار اور ممبران نے چھٹی لے رکھی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website