وفاقی کابینہ کا اجلاس 7 فروری کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں سیاسی اور امن امان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے ۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی فیصلوں کی توثیق ہوگی اور مختلف ملکوں کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتوں کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔