counter easy hit

ٹرمپ کیجانب سے کابینہ ارکان کے چنائو کا عمل جاری

Cabinet members from the process of selection of Trump

Cabinet members from the process of selection of Trump

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ کے لیے ارکان کے چنائو کا عمل جاری ہے ۔ سیکریٹری دفاع کے لیے تین نام منظر عام پر آگئے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے قریبی رفقا کو ترجیح دی جاری ہے ۔ جس پر سماجی حلقوں میں خا صی تنقید بھی ہو رہی ہے ۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاباما کے سینیٹر جیف سیشنز کو اٹارنی جنرل کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ جنرل مائیکل فلِن کو دیا جا رہا ہے۔

سینیٹر جیف سیشنز اور جنرل مائیکل فلن دونوں ہی اپنے متنازع اور مسلم مخالف بیانات کے باعث خبروں میں رہے ہیں ۔ سینیٹر جیف کا شمار ٹرمپ کی مہم کے دوران قریبی رفقا میں ہوتا ہے۔ وہ سابق پراسیکیوٹر ہیں اور 1996 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے ۔

سینیٹر جیف امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو شہریت دینے کے خلاف ہیں ۔ وہ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے حق میں بھی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے رکن مائیک پومپیو کو سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کے عہدے کی پیشکش کی ہے۔

اس کے علاوہ سیکریٹری دفاع کے لیے تین نام منظر پر آئے ہیں ۔ ان میں ڈیوڈ پیٹریاس، اسٹیفن ہیڈلے اور جیمز میٹس شامل ہیں ۔ ڈیوڈپیٹریاس سی آئی اے کے سابق سربراہ تھے ۔ جبکہ اسٹیفن ہیڈلے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر رہ چکے ہیں ۔ جیمز میٹس امریکی فوج سے ریٹائرڈ جنرل ہیں ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website