counter easy hit

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا پنجاب ریونیو اتھارٹی کیخلاف احتجاج کا اعلان

Cable Operators Association

Cable Operators Association

آل پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کے رہنما کیپٹن جبار نے پنجاب حکومت سے کیبل آپریٹرزپرعائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو جمعرات کو نشریات بند کر دیں گے۔
لاہور: (یس اُردو) پریس کلب میں آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما کیپٹن (ر) عبدالجبار کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیبل آپریٹرز پر ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کا نوٹس لیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کیبل آپریٹرز کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے پنجاب حکومت کو عندیا دیا کہ جمعرات کو احتجاجا ً نشریات بند کریں گے اور اگر مطالبات پورے نہ کیئے گئے تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ کیبل آپریٹرز رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو نشریات بند کرنے کا پیشگی نوٹس دے رہے ہیں۔