شمال مغربی میکسیکو کے ریگستانوں میں عام پائے جانیوالے ایک کیکٹس کو ’’کریپنگ ڈیول‘‘ یعنی رینگنے والا شیطان کہا جاتا ہے کیونکہ یہ صحرا میں آگے بڑھنے والا واحد کیکٹس پودا ہےمیکسیکو: ایک جانب تو یہ خود کلون کرلیتا ہے تو دوسری جانب اس کی شاخیں خود کو پودے سے الگ کرکے آگے بڑھتی رہتی ہیں۔ رینگنے والے شیطان کیکٹس کا سائنسی نام ’’سٹینوسیریئس ایروکا‘‘ ہے ۔ یہ غیرمعمولی کیکٹس میکسیکو کی ریاست (Baja) کیلیفورنیا میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے ۔ دنیا کے سارے کیکٹس زمین سے عمودی انداز میں اگتے ہیں جبکہ یہ اس طرح اگتا ہے کہ لیٹا ہوا دکھائی دیتا ہے اور اس کا کچھ حصہ اوپر اٹھا ہوا ہوتا ہے۔ اس طرح ایک جانب تو یہ خود کو زندہ رکھتا ہے تو دوسری جانب یہ ریگستان میں آگے بڑھتا رہتا ہے۔
کیلیفورنیا میں یہ کیکٹس ایک سال میں دو فٹ تک بڑھتا ہے اور کبھی کبھی ان کی تعداد اتنی بڑھ جاتی ہے کہ ہر جگہ یہ کیکٹس دکھائی دیتے ہیں۔