counter easy hit

کیلگری میں شریف اکیڈمی انٹرنیشنل کنیڈا کی دوسری ماہانہ ادبی محفل

Adbi-Mehfil

Adbi-Mehfil

Adbi-Mehfil

Adbi-Mehfil

کینیڈا (انجم بلو چستانی) کیلگری بیورو کے مطابق شریف اکیڈمی( انٹرنیشنل ) کینیڈا کی جانب سے کینیڈا کے خوبصورت شہر کیلگری میں مورخہ ٢١ فروری ٢٠١٦، بروز اتوار ایک پرُو قار ادبی محفل کا اہتمام کیا گیا،جسمیں اکیڈمی کے اراکین کے علاوہ اہل ذوق کی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغازسے قبل محترمہ امتہ المتین خان( ڈائریکٹراکیڈمی برائے البر ٹا) کی صدارت میں شریف اکیڈمی ( انٹرنیشنل ) کنیڈاکے ایگزیکٹیو بورڈکا اجلاس منعقد ہوا، جسکاآغاز انھوں نے شمع جلا کر کیا۔ نظامت کے فرائض شاہدپرویزشاہد نے احسن طریقے سے سرانجام دئے اوراس رپورٹ کی تیاری میں حصہ لیا۔ لیاقت علی راجپوت نے شریف اکیڈمی انٹرنیشنل کینیڈاکی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں ہونے والے پروگراموں میںدوسری زبانوںمیںبھی ادبی محافل سجانے کی تجویز پیش کی۔

ادبی محفل کا باقاعدہ آغاز شاہدپرویزشاہدنے اپنے کلام حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول ۖسے کیا۔محفل کے شرکاء کی فرمائش پر شاہدپرویز شاہدنے اپنا کلام ترنم کے ساتھ پڑھااور محفل میں سماں باندھ دیا۔بعدازاں محترمہ امتہ المتین خان غزل نے اپنے خوبصورت نعتیہ کلام سے محفل کو مزید گرما دیا۔ادبی محفل کے تمام شرکاء نے اپنا کلام پیش کیا،جس میں اردو اور پنجابی کی غزلیہ اور نظمیہ شاعری کے علاو ہ نثری مضامین شامل تھے، جنہوں نے خوب دادوصول کی۔آخر میںمحترمہ امتہ المتین خان نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ،جو اپنے خوبصورت کلام کے ساتھ اس ادبی محفل میںشریک ہوئے۔ادبی محفل کے اختتام پرپرتکلف طعام کا اہتمام کیا گیا۔

شریف اکیڈمی ( انٹرنیشنل ) کینیڈاکی اس ادبی محفل میں شریک اہل قلم کے نام مندرجہ ذیل ہیں:۔
محترمہ امتہ المتین خان غزل (ڈائریکٹراکیڈمی ، البر ٹا )؛جناب لیاقت علی راجپوت (ڈائریکٹر)؛جناب رفیع احمد، ڈاکٹرمظہرصدیقی ، جناب نعیم اللہ خان، جناب جاوید نظامی ،جناب طاہر،جناب طارق ،جناب جگجیت سنکھ،محترمہ شاہدہ طاہر اورجناب شاہدپرویزشاہد۔