California carcass weight children, the first meeting after successful operation
امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈھائی سالہ دھڑ جڑی بچیوں کے کامیاب آپریشن کے بعد پہلی ملاقات کروا دی گئی ہے۔
گذشتہ دنوں ہونے والے ایک کامیاب آپریشن کے بعد ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے والی دونوں بچیوں نے پہلی مرتبہ ایک دوسرے کو روبرو دیکھا، تو والدین بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ایوا اور ایریکا نامی یہ دونوں بچیاں سرجری کے بعد تیزی کے ساتھ شفایاب ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں بچیوں کو 6دسمبر کو 18گھنٹے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد ایک دوسرے سے جدا کیا گیا، تاہم یہ اب بھی آئی سی یو میں داخل ہیں۔