پیرس (زاہد مصطفی اعوان) تارکیں وطن کو اب سستی کال کی سہولت جلد میسر ہو گی اس بات کا اظہار وفاقی وزیرآئی ٹی ا نوشہ رحمان نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں آئی سی ایچ پالیسی کی وجہ سے تارکین وطن کو مہنگی کال کی زحمت اٹھانا پڑی۔ اس غلط پالیسی کی وجہ سے حکومت کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ، کیونکہ مہنگی کال ہونے کی وجہ سے آدھی سے زائد وائس ٹریفک گرئے ٹریفک (وائبر ، سکائیپ ) پر آ گئی ہے۔
انھوں نے کہا پالیسی 2013 میں شروع کی گئی جس سے پاکستان کی انٹرنیشل کال ٹریفک 2003 سے بھی کم ہو گی۔ ہم اس پالیسی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔انھوں نے تارکین وطن کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ ہم انشا اللہ جلد نئی پالیسی شروع کرئیں گے جس کے ریٹس 3 سینٹ سے بھی کم ہوں گے