لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرتار پور راہداری کا افتتاح 28 نومبر کو کیا گیا،، جس میں بھارت کے دو وزیر بھی شرکت کیلئے آئے تھے،، نوجوت تو اپنی محبت اور خوش اخلاقی کے باعث پاکستانیوں کے دل میں ویسے ہی گھر کر چکے ہیں،، لیکن دوسری وزیر ہرسمرت کور جل بھن گئی ہیں،، پاکستان میں جذباتی تقریر کر نے کے بعد بھارتی یونین وزیر ہرسمرت کور نے پہلے تو بھارت پہنچ کر فوری طور پر نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف محاذ کھولا اور خوب طعنے کستے ہوئے تنقید کے تیر چلائے تاہم اب وہ اپنی روایات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سیدھے بیان کو بھی الٹا لے کر نیا پراپیگنڈہ شروع کر رہی ہیں اور اس صورتحال پر یہاں یہ مثال دی جا سکتی ہے کہ ” چور چوری سے تو جاتا ہے لیکن ہیرا پھیری سے نہیں “ ۔ تاہم دوسری جانب شاہ محمود قریشی کے اس بیان کی وضاحت آج وزیراعظم نے جاری کر دی ہے،، ہرسمرت کور کو اور کچھ نہ ملا تو انہوں نے شاہ محمود قریشی کے بیان میں رد وبدل کرتے ہوئے اپنی مرضی کے الفاظ جوڑنے اور انہیں پھیلانا شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا ہے،
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 38