کراچی …….. ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی نے محکمہ صحت کو ہیٹ ویوز سے نمٹنے کے لئے عملہ کی تربیت کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر شکور عباسی کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویوز سے نمٹنے کے لئے عملہ غیر تربیت یا فتہ ہے جس کے لئے فوری طور پر ہر ضلع کے کم سے کم 50 افسران کو تربیت دی جائے۔جیو نیوز کو حاصل ہونے والےخط میں مز ید کہا گیا ہے کہ قبل از وقت اقدامات کرنے اور ایکشن پلان سے بھی آگاہ کیا جائے۔کراچی میں مئی میں ہیٹ ویوز سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اس لئے مئی سے قبل عملے کی تربیت ہر حال میں مکمل کی جائے۔