counter easy hit

آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایت پر پولیس کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹرعہدہ تک اپنے مقامی سرکل میں تعینات رہنے پر پابندی عائد کر دی

Came from the Punjab police

Came from the Punjab police

ننکانہ صاحب (نمائندہ یس اُردو) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے پولیس کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹرعہدہ تک اپنے مقامی سرکل میں تعینات رہنے پر پابندی عائد کر دی انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملازم ایک جگہ پر دو دفعہ تعینات نہیں ہو گا کیونکہ کچھ ملازم عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں اور یہ رول بلا تفریق سب پر لاگو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام سرکل ہائے میں تبادلہ جات کر دیئے گئے ہیں اور اس طرح ضلع بھر میں مزید تبادلہ جات ہوتے رہیں گے۔انہو ں نے مزید کہا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر پابندی ہے اگر کسی شخص نے پتنگ اڑانے یابیچنے کی کوشش کی تواس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزیدکہاکہ اس سلسلہ میں تمام سرکل افسران،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں کائٹ فلائینگ ایکٹ کی خلاف ورزی نہ ہونے دیں ۔کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی