counter easy hit

ڈیوڈ کیمرون نے بھی آف شورز کمپنی میں حصہ داری کا اقرار کر لیا

Cameron had

Cameron had

پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے پانچ دن بعد برطانوی وزیر اعظم نے بھی آف شورز کمپنی میں حصہ داری کا اقرار کر لیا۔ کہتے ہیں ایک آف شور کمپنی میں ان کے 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کے شیئرز تھے جو 2010 میں فروخت کر دی تھی۔
لندن: (یس اُردو) پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سیاست میں ہل چل مچی ہوئی ہے۔ برطانوی وزیرا عظم ڈیوڈ کیمرون نے پانچ دن بعد اقرار کر لیا کہ ان کا حصہ والد کے آف شور فنڈ میں تھا اور 5 ہزار شیئر ان کی ملکیت تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی سے جتنا کمایا اس پر ٹیکس ادا کیا تھا جبکہ 2010 میں انہوں نے اپنے شیئرز فروخت کر دیے تھے۔ کیمرون کا کہنا تھا کہ اسکینڈلز سے بچنے کے لیے انہوں نے وزیر اعظم بننے سے پہلے کاروبار سےعلحیدگی اختیار کی تھی۔