وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتی رہی، اب جے آئی ٹی پر دباؤ کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔
Campaign has been run to build pressure on JIT, Rana Sana
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، پی ٹی آئی اختلافی نوٹ کو فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، قوم کی نظر سب کے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی فیصلہ ہے، اختلافی نوٹ کوسپریم کورٹ کا فیصلہ ثابت کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے ، امید ہے سپریم کورٹ ایسی منفی حرکتوں کا نوٹس لے گی۔