لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )کیمپنگ گراؤنڈ کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے بلدیہ کے اہلکار غائب ، تفصیلات کے مطابق کیمپنگ گراؤنڈ لالہ موسیٰ کے عوام پانی کی بوند بوھد کو ترس گئے بلدیہ کے اہلکار غائب ہیں اور لوگوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے متعدد مسائل کا سامنا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کیمپنگ گراؤنڈ لالہ موسیٰ کے عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو پانی دستیاب ہو سکے اور اس سے پید ا ہونے والی مسائل کا فی الفور خاتمہ ہوسکے