معروف شیف جیمی اولیور نے مہینوں تک دنیا کا سفر کرکے ایسی خوراک کی فہرست تیار کی ہے۔
لاہور: (یس اُردو) معروف شیف جیمی اولیور نے مہینوں تک دنیا کا سفر کرکے ایسی خوراک کی فہرست تیار کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اگر اس خوراک کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو آپ لمبی اور صحت مند زندگی سے بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔ جیمی اولیور نے دعویٰ کیا کہ اگر گوشت کا استعمال ہفتے میں صرف دو دن کیا جائے اور دن کے اولین اوقات میں کیلوریز کو اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو کسی بھی انسان کا صحت مند رہنا لازمی ہے۔ جیمی اولیور نے جس خوراک کی فہرست تیار کی ہے اس میں انڈے، بکری کا دودھ، مچھلی، شکر قندی، سبزیاں، ٹوفو، اخروٹ، سیاہ پھلیاں، تازہ پھل، سی ویڈ، وائلڈ رائس، لہسن، جھینگے اور مرچیں شامل ہیں۔