اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حکومت کی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے اب تک توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ ہوسکے جس کے بعد اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں 3 ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔30جون کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم ختم ہورہی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا اشارہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع زیادہ افراد کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینے کے لیے کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کی جاسکتی ہے اور اسکیم میں توسیع 3 ماہ کے لیے کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ترجمان ایف بی آر کا جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے 2 اپریل کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کیا تھا