کینیڈا کی عالمی شہرت یافتہ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے بھارتی جھنڈے سے تیار کردہ ڈور میٹ فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے جس کے بعد ہزاروں لوگوں نے گھروں اور دفاتر میں داخل ہونے کے لئے دروازوں پربھارتی جھنڈا رکھ دیا ہے جس پر پائوں صاف کرنے کے بعد وہ اندر داخل ہو سکیں گے۔
میٹ کی فروخت کے لئے جاری کردہ اشتہار میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اس پر گیلے پائوں یا گندگی صاف کریں، اس کی قیمت 36کینیڈین ڈالرز رکھی گئی ہے۔ریں اثناء بھارت حکومت نے بھارت جھنڈے کو صفائی کرنے والا میٹ بنانے پر سخت احتجاج کیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شاپنگ ویب سائٹ کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فور ی طور پر اس میٹ کی فروخت بند کریں اور واضح الفاظ میں معذرت کریں ورنہ بھارت میں ان کے تمام دفاتر بند کر کے تمام حکام کے ویزے منسوخ کر دئیے جائیں گے جب کہ آئندہ اس ادارے کے کسی بھی شخص کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔