اوٹاوا…….عام طور پر ماڈلز ریمپ پر کیٹ واک کر تی نظر آتی ہیں لیکن آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسی نڈر خاتون ما ڈل سے کر وا رہے ہیں جس نے سمندر کی گہرائی میں خطرناک شارکس کے ساتھ فو ٹو شوٹ کر وایاہے ۔
کینیڈا میں سمندر کی گہرائی میں موجود خوبصورت غار میں تیرتی شارکس کے ساتھ اس منفرد فو ٹو شوٹ کی تکمیل کیلئے یہ ما ڈل کئی میٹر گہرائی میں پانی میں اتر ی اور فوٹو گرافر کو شارکس کے ساتھ پوز دیتی دکھائی دی۔علی کرشمہ کے ڈیزائن کردہ دلکش سفید لباس میں ملبوس ہاتھوں میں ہُک نمااسٹک تھامے امبر نامی ماڈل نے تین دن تک چھ گھنٹے پانی مین گزار کر یہ فوٹو شوٹ مکمل کروایا جبکہ اس دوران وقفہ بھی لیتی رہی۔