کینیڈا (انجم بلوچستانی) ٹورنٹو بیورو کے مطابق اکتوبر ٢٠١٥ء میںکینیڈا کے ادبی اسکالرتسلیم الٰہی زلفی نے آسٹریلیا کا کامیاب ادبی اور مطالعاتی دورہ کیا۔وہ اردو اکیڈمی میلبورن اور اردو انٹرنیشنل سڈنی کی خصوصی دعوت پر وہاں منعقد ہونے والے اردو سمپوزیم،عالمی مشاعرہ اور شامِ زلفی میں شرکت کے لئے ٹورنٹو سے آسٹریلیا تشریف لے گئے تھے۔
اس موقع پر آسٹریلیاء کی ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے،جن میں اشرف شاد،سابق پی ٹی وی پروڈیوسرعارف رانا ، مشہور زمانہ نوشی گیلانی،سعید خان،عارف صادق، کراچی یونیورسٹی کی نامور کنیز فاطمہ،اکٹر یاسمین شاد،عندلیب صدیقی،ارشد سعیداور وحید قندیل ودیگرشامل تھے،بڑے والہانہ انداز میں، جوش وخروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
یاد رہے کہ امسال تسلیم الٰہی زلفی کا یہ تیسرا عالمی ادبی اور مطالعاتی دورہ تھا۔ اس سے قبل وہ فروری ومارچ میںجدہ وابوظہبی اورکراچی،اپریل ومئی میںکوپن ہیگن،لندن اورٹوکیو کے دورہ کر چکے ہیں،جہاں انہوں نے مشاعروں،کانفرنسوں و سیمناروں میں شرکت کی ، یونیورسٹی میں معمول کا لیکچر دیا اور مختلف نجی محفلوں کو رونق بخشی،جس سے انکی عالمی شہرت اور پذیرائی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔