ویب ڈیسک…کینیڈین دلہن عین شادی کے موقع پر ایک ایسی پریشانی میں پھنس گئی ،جس سے ایک شامی پناہ گزین نے چھٹکارہ دلایا۔
عروسی لباس کی زپ شامی درزی نے لمحوں میں درست کرکے بارات سے قبل دلہن جو ڈوکو شرمندگی سے بچا لیا۔
کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر گویلف میں دلہن کے لباس کی زپ اس وقت خراب ہو گئی جب اس کی ایک سہیلی زپ بند کرنے میں اس کی مدد کر رہی تھی۔
اس موقع پر کسی کو زپ ٹھیک کرنا نہیں آئی ،جس کی وجہ سے دلہن شرمندگی سے دوچار ہو گئی کیوں کہ شادی کی تقریب شروع ہونے میں چند لمحے رہ گئے تھے۔
شہر میں انہیں نزدیک میںکسی درزی کا پتہ بھی نہیں تھا۔ اس دوران کینیڈا میں 50 پناہ گزین شامی خاندانوں کے متعلق ایک شخص نے بتایا کہ پناہ گزینوں میں ایک درزی بھی ہے۔
دلہن کے گھر والوں نے’گوگل ٹرانسلیٹ‘ کی مدد سے شامی درزی ابراہيم خليل سے بات کرکے اپنی پریشانی سے آگا ہ کیا، ابراہیم نے تھوڑی ہی وقت میں مسئلہ حل کر دیا، گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے ہی دلہن کے گھر والوں سے کہا کہ’میں اپنے دل سے کینیڈا کے لوگوں کی مدد کرنا پسند کرتا ہوں۔‘
خاتون کیمرہ مین نے حلب سے تعلق رکھنے والے ابراہیم کی تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیں۔
تاہم یاد رہے کہ ابراہیم خلیل چار روز قبل ہی کینیڈاآیا تھا ،اس سے قبل وہ 28 برس تک شامی شہر حلب میں درزی کے طور پر کام کرتا تھا۔
خاتون کیمرہ مین نے واقعے کی تصاویر اپنے فیس بک کے صفحے پر پوسٹ کیں جنہیں ہزاروں نے پسند اور شیئر کیا ہے ۔