کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں پاکستانی تنظیم کے زیراہتمام رمضان مبارک میں مستحق افراد کو خوراک کی تقسیم کی مہم میں حصہ لیا۔جسٹن ٹروڈو اپنے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ مسلم ویلفیئر سینٹر کے کیمپ گئے اور اپنے ہاتھوں سے اشیائے خوردونوش کےتھیلے بنائے۔وزیراعظم نے مسلم کینیڈینز کی طرف سے رمضان میں مستحق اور غریب افراد کے لئے نیک جذبے کی تعریف کی ۔