امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62 راولپنڈی کی چیئرمین پیمرا کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کو انتخابی قوانین پر عمل درآمد نہ کروانے کے لیے درخواست دائر
راولپنڈی: (پ، ر) راولپنڈی سے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62 راولپنڈی شہر نے چیئرمین پیمرا کے خلاف ریٹرننگ آفیسر راجہ محمّد اجمل خان کو عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پر عمل درآمد نے کروانے پر سخت آیکشن کے لیے درخواست دائر کر دی ھے جو سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ھے پیر اٹھارہ جون کو عید کی تعطیلات کے دوران بھی ریٹرننگ آفیسر راجہ محمّد اجمل خان کے پاس میں امیدواران قومی اسمبلی کو طلب کر کے سکروٹنی کا عمل مکمل کیا امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62راولپنڈی شہر نے اپنی شکایت میں چیئرمین پیمرا کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کو ضابطہ کی کروائی کی استدعا کی ھے درخواست گزار امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62 نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پر عمل درآمد کے تحت پیمرا کی یہ قومی زمہ داری بنتی ھے کہ تمام سیاسی جماعتو ں اور امیدوارران کو سرکاری و نجی ٹی وی چننیلوں پر یکساں وقت فراہم کرنے کو یقینی بناۓ تاکہ پاکستان میں آزاد ،شفاف ،غیر جانبدارانہ انتخابات کا قیام یقینی ھو سکے کیونکہ اس وقت چند افراد کو ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے غیر معمولی کوریج دی جارہی ھے جو بذات خود پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ھے اس لئے انکو ذاتی حیثیت سے طلب کیا جائے