ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) ننکانہ صاحب میں قومی اسمبلی کے حلقہ 137 کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب 77 ہزار 890 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائی ہیں۔
جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اعجاز شاہ 39 ہزار 635 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پولنگ میں ٹرن آؤٹ تقریباً 45 فیصد رہا۔
شذرہ منصب کی کامیابی پر ن لیگ کے حامیوں کی ہوائی فائرنگ کی۔ تحریک انصاف کے حامیوں سے تصادم میں دو لیگی کارکن زخمی بھی ہو گئے۔