گجرات (علی بھٹی سے)حلف اٹھانے کے بعد بلدیاتی اداروں کے نومنتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلرز کی رہائش گاہوں پر مخصوص نشستوں کے خواہشمند امیدواروں کی بڑی تعداد مٹھائی کے ڈبے وغیرہ لے کر مبارکباد دینے کیلئے پہنچ گئی ، اور انہیں اپنی وفاداری کا یقین دلاتے ہوئے مخصوص نشستوں کے لیے حمایت کرنے پر راضی کرتے رہیں ، دوسری طرف ڈپٹی میئر کے متوقع امیدواروں نے بھی چیئرمین ، وائس چیئرمین سے روابط تیز کردیئے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر بھی ایسے افراد کو بنایا جائے جو عوامی مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔