سوئیٹزرلینڈ : یہ دنیا جسمیں ہم بڑے عیش و آرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں فانی ہے او ہر چیز مٹ جانی جانی ہے جب تک یہ دنیا قائم و دائم ہے نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف پروپیگنڈا یا ذکر مصطفی کو کم کرنے کی کوشش ہوگی یہ نام اُتنا ہی لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بنے گا۔
آج اس کرہ ارض پر کئی ایسا ملک نہیں جہاں عاشقان رسول موجود نہ ہوں اور ذکر مصطفیٰ کی محفل نہ سجتی ہو اور لوگ عقیدت کے پھول نچھاور نہ کرتے ہوں۔ذکر مصطفیٰ سے ہر گھر میں اللہ تعالیٰ برکتیں اور رحمتیں نازل فرماتا ہے اور خدا تعالیٰ کا انعام اپنے بندوں کیلئے یہ ہے کہ ذکر مصطفیٰ کی محافل سجانے والوں کی جگہ جنات النعیم میں رکھی ہے۔
یورپ کے ملک ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہر سال سلسلہ عظیمیہ کی زیرپرستی اور مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیراہتمام یورپین مقابلہ حسن نعت زیرصدارت جناب جاوید عظیمی منعقد ہوتا ہے جسمیں یورپ کے تمام ممالک سے نعت خواں حصی لیتے ہیں اس پروگرام کا مقصد ہر چھوٹے بڑے مرد اور عورت کے دلوں میں محبت رسول اُجاگر کرنا ہے اور ذکر مصطفیٰ کی شمع کو گھر گھر میں روشن کرنا ہے اس طرح کے مقابلے کرانے سے نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ نعت پڑھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے اور علماء کرام کی تقاریر سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور سیرت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
میں مراقبہ ہال کے نگران جناب جاوید عظیمی، جناب ساجد مغل، جناب خالد ندیم اور صوفی چیمہ صاحب کو بے انتہا مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہر شخص کو ایسی محفلیں اور ذکر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلند کرنے کی سعادت فرمائے۔