counter easy hit

برطانیہ اور بل گیٹس کا ملیریا کنٹر ول کے لیے70کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

Canterbury United Kingdom

Canterbury United Kingdom

لندن ………برطانوی حکام اور بل گیٹس نے دنیا بھر میں ملیریا کنٹر ول کے لیے 70کروڑ ڈالر کی امدام کا اعلان کیا ہے۔
اے ایف کی رپورٹ کے مطابق بر طانوی وزیر خزانہ چانسلر جیورج اوزبورن اور مائیکرو سافٹ کے موجد بل گیٹس نے دنیا بھر میں ملیریا کے موثر علاج اور اس پر کنٹرول کے لیے اگلے پانچ سالوں کے دوران ستر کروڑ ڈالر کے فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آر گنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2015 کے دوران دنیا بھر میں اس موذی مرض سے جاں بحق ہونیوالے 5سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 4لاکھ 38000ہزار ہے۔جاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تر بچوں کا تعلق افریقہ سے ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے برطانیہ اور بل گیٹس کی جانب سے کیے گئے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ اس اقدام سے ملیریا کی تشخیص اور اس کے کنٹرول میں اہم پیش رفت ممکن ہو سکے گی اور آئندہ 5سالوں میں اس موذ ی مرض سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی۔