اسلام آباد: تجزیہ کار حسن نثار نے کاہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دینے سے ایسے واقعات میں کمی آئے گی، ایسے لوگوں کو سرائے موت نہیں بلکہ سنگسار کرنے کی ضرورت ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ایک بندہ تصادم نہیں کرسکتا ، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اورانتظامیہ دونوں ہی تصادم کے ذمہ دارہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، ان کوسخت سزادی جائے تو یہ سرکس کے جانوروں کی طرح سیدھے ہوجائیں گے، کوئی شیر بھی ہوگا توسبزی بھی کھالے گا ۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دینے سے ایسے واقعات میں کمی آئے گی۔ اس معاشرے کو مغرب جیسی رعایتیں نہیں دی جاسکتیں، کہاں مغرب اور کہاں یہ، اس معاشرے کو تیزاب سے غسل دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو سزائے موت نہیں بلکہ سنگسار کرنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ اس ملک میں جہاں نچلی عدالتوں میں وکیل ججوں کو تھپڑ مارتے ہیں، وہاں ریپ کا شکار بچیوں کو انصاف کیا ملنا ہے؟ ایسے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ کیا دینا ہے؟ ان کو کھولتے تیل میں ڈالو، ان پر کتے چھوڑو۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اگر پاکستان میں ہر ملزم کے لئے ضمانت کی گنجائش ہے تو پھر نواز شریف کو ضمانت مل جانی چاہئے بصورت دیگر انصاف جانے، نواز شریف جانے اور اس ملک کے عوام جانیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا انصاف آج کی تاریخ تک برسات کے باد ل کی طرح ہے برسے یا نہ برسے، مہنگا وکیل انصاف کو سستا کردیتا ہے، اس ملک میں جہاں نچلی عدالتوں میں وکیل ججوں کو تھپڑ مارتے ہیں