منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بینک نے فنڈ فراہم کرکے دور کر دی۔
مرکزی بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو سات دن کے لئے 1215 ارب 80 کروڑ روپے فراہم کردیئے، سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن میں پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز خرید کر کی گئی۔ سرمائے کی فراہمی 5 اعشاریہ 81 فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی ہے۔