پیرس (پریس ریلیز) خفیہ پولیس فرانس نے کاروائی کرتے ہوئے دو درجن سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق، دسمبر کے پہلے ہفتہ میں فرانس کی خفیہ پولیس نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس دھوکہ دہی کے علاوہ مختلف جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران، پاکستان کیپٹل ٹی وی کے بیوروچیف اور ایکسپریس نیوز کے کالمسٹ کے علاوہ مزید دو درجن افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
تمام افراد کو 3 ماہ کے ریمانڈ پر جیل بھیجے دیا گیا ہے، جرائم ثابت ہونے پر 6 ماہ سے 5 سال کی سزائیں ہوسکتی ہیں،