پتھروں کو تراش کر بنائے گئے گھروں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے ، چرچ ، ہوٹل ، میوزیم پتھروں کے نیچے ایک دنیا آباد ہے
انقرہ :دنیا خوبصورت تفریحی مقامات سے بھری پڑی ہے ۔ ترکی میں ایک ایسا ہی سحر انگیز علاقہ کیپاڈوشیا ہے جہاں جانے والے اس پہاڑی علاقے کے سحر میں کھو سے جاتے ہیں ۔دور سے دیکھنے میں تو شاید یہ ویران ٹیلے نظر آئیں لیکن حقیقت میں یہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ترکی کا سحر انگیز سیاحتی مقام کیپا ڈوشیا ہے ۔ چرچ ، ہوٹل ، میوزیم اور پتھروں کے گھر یہاں سنگلاخ چٹانوں کے نیچے ایک دنیا آباد ہے ۔پتھروں کی تراش خراش سے بنے ان گھروں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے ۔ کیپا ڈوشیا طلبا کے لیے بھی ایک
بہترین سیاحتی مقام ہے ۔ کیپا ڈوشیا کے سحر انگیز مقامات کی سیر کا بہترین طریقہ یہاں فضا میں جا بجا اڑتے گرم ہوا کے غبارے ہیں جس میں سوار افراد یقیناً اس علاقے کی خوبصورتی کبھی نہ بھلا پاتے ہونگے ۔تاریخی اعتبار سے اس شہر کو پہلی اور دوسری صدی عیسوی میں عیسائیوں نے تعمیر کیا تھا ۔