راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔
کیپٹن صفدر کو معدے کا السر ہے، انہوں نے ماضی میں موٹاپے میں کمی کیلئے آپریشن کروایا تھا تاہم آج شام انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ کپٹن صفدر جو بھی کھا پی رہے ہیں قے کردیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں کافی طبیعت ناساز تھی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم نواز شریف کے طیبعت کی بہتری کے فوری بعد انہوں نے جلد از جلد منتقل کرنے کی خواہش کا ابھی اظہار کیا تھا۔