ہیڈنگلے: نیوزی لینڈ کیخلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ کے آخری دن الیسٹر کک کیویز کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح تو نہ دلا سکے لیکن دوسری اننگ میں 56 رنز کی اننگ کے دوران انہوں نے 9 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے والے دنیا کے 13ویں اور انگلینڈ کے پہلے بلے باز ہیں جہاں انہوں نے اسی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کُک یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ہیں جہاں انہوں نے 30 سال 159 دن میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 30 سال اور 253 دن میں 9 ہزار رنز بنائے تھے۔ 9 ہزار بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف کُک اور ٹنڈولکر ایسے جنہوں نے 31 سال کی عمر میں پہنچنے سے پہلے یہ ریکارڈ بنایا۔
یہی نہیں بلکہ کُک ٹنڈولکر کے متعدد ریکارڈ بھی خطرے میں ڈال چکے ہیں اور اگر وہ مزید چند سال کھیل جاتے ہیں تو یقینی طور پر ٹنڈولکر کو کئی اور اعزازوں سے محروم کر سکتے ہیں۔